Aug 09, 2017 05:01 pm
views : 613
Location : Peshawar Motorway Interchange
Peshawar- PML(N) Leader Ameer Muqam addresses to Workers
پشاور، نواز شریف ریلی کے لیے خیبرپختونخوا سے امیر مقام کی قیادت میں کارکن اسلام آباد کے لئے روانہ
نواز شریف ریلی کے لیے خیبرپختونخوا سے امیر مقام کی قیادت میں کارکن اسلام
آباد روانہ ہو نگے ۔ن لیگی کارکن موٹروے پشاور انٹر چینج پر جمع ہونا شروع
ہو گئے۔مسلم لیگ ن کے کارکن صوابی اور مردان انٹر چینج پر جمع ہونا شروع
ہو گئے۔
اس موقع پرکارکنوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔کارکنان پارٹی
جھنڈے لیے موٹر وے پر جمع ہونا شروع ہوگئے۔تمام قافلے صوابی انٹر چینج پر
جمع ہوکر ریلی کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہو نگے۔
ریلی میں شرکت کے لیے پشاور، مردان، صوابی، ملاکنڈ، سوات اور دیگر اضلاع کارکنان کی آمد شروع ہو گئی۔
پشاور موٹروے انٹر چینج پر امیر مقام نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
آج پی ٹی آئی کو دکھانا چاہتے ہیں کہ صوبے میں ن لیگ کا کتنا زور ہے،نواز
شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے صوبے کے تمام اضلاع سے لوگ پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماامیر مقام نے کہانواز شر یف کے خلاف نااہلی
کا فیصلہ کا ایک سازش ہے تحت کیا گیا ہے،ہم یہاں سے اسلام آباد پھر لاہور
جایں گے۔