Aug 09, 2017 06:02 pm
views : 627
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 19 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں19پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبد ھ کو مارکیٹ میں
معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 19پوائنٹس کے
غیر معمولی اضافے کے بعد45998پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر368کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے222کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
134کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔