Aug 09, 2017 06:47 pm
views : 627
Location : Election Commission Of Pakistan Office
Islamabad- PTI Leader Babar Awan Media Talk
اسلام آباد ، ن لیگ نااہل شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے، بابراعوان
پا کستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف نااہل
ہونےکےباوجود پارلیمانی پارٹی کی صدارت کررہے ہیں، آج ایک نااہل وزیراعظم
کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔
اسلام آبادمیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر میڈیا سےگفتگو
میں بابراعوان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی نااہل شخص اپنے نام پر پارٹی امور
چلا سکتا ہے، مسلم لیگ ن ایک نااہل شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے، اس کےنام پر
کوئی جماعت رجسٹرڈ نہیں ہوسکتی۔
پا کستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ وزرا کا لنڈا بازار
لگا دیا گیا ہے، نااہل شخص کا بنایا ہوا وزیراعظم نااہلی کی زد میں نہیں
آئے گا؟ الیکشن کمیشن کو ریفری کے طور پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔