کراچی،یوم آزادی کی تیاریاں جاری ،سبز ہلالی پرچموں کی بہار چھاگئی
اگست کا مہینہ شروع ہوا،سبز ہلالی پرچموں کی بہار چھاگئی، کراچی میں 14 اگست کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہوگئی ہیں۔
جھنڈیاں،بیجز، چوڑیاں، ٹوپیاں، شرٹس سب کچھ سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ
گیا ہے، 14 اگست کی آمد سے قبل شہر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں شروع
ہوچکی ہیں۔
دکاندارو ں کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات بہتر ہونے کی وجہ سے لوگ جشن آزادی جوش خروش سے منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
بچے ہوں یا بڑے سب ہی آزادی کی خوشیاں منانے کو بے تاب نظرآتے ہیں، بچے
جھنڈیوں سے گھر سجانے کے لیے ابھی سے خریداری کررہے ہیں،شہری کہتے ہیں کہ
آزادی کا جشن پوری قوم مل کر منائے گی ۔
ایک بزرگ شہری شیخ محمد نورالاسلام چشتی نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے
مسلمانوں کے لئے یہ ملک بنایا تھا میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے ملک کو
ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور خوب ترقی عطا فرمائے۔
گوادر سے آئے ایک شہری محمد امین قادر نے کہا کہ کراچی میں جشن آزادی کی
تیاریاں دیکھ بہت خوشی ہوئی جبکہ پاکستان کے لئے ہمارے بزرگوں نے بہت
قربانیاں دیں اور ہماری آنے والی نسلیں بھی پاکستان کے لئے کسی بھی قربانی
سے دریغ نہیں کریں گے۔