Aug 10, 2017 12:30 pm
views : 599
Location : Different Places
Peshawar- 14 August Preparation
پشاور، 70 ویں جشن منانے کے لئے تیاریاں عروج پر
اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں
اور بازار رنگ برنگی جھنڈیوں اور سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے۔
ملک بھر میں آزادی کے 70 ویں جشن منانے کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
اور بازاروں میں ہر طرف سبز ہلالی پرچم اور رنگ برنگی جھنڈیاں ہی دیکھنے کو
مل رہی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد جھنڈے، جھنڈیاں، بیج، سبز رنگ کی شرٹس اور
دیگر چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں جب کہ بازاروں میں شہریوں کا رش دیکھتے
ہوئے دکاندار بھی خوش دکھائی دیتے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں جشن آزادی روایتی جوش و خروش سے منانے کے لئے
تیاریاں جاری ہیں جہاں حکومتی سطح کے علاوہ لوگ خود بھی سڑکوں کو سجانے کے
لئے پیش پیش ہیں،اسی طرح کوہاٹ نوشہرہ دیر میں بھی بازاروں میں ہر طرف سبز
رنگ ہی نمایاں ہے اور لوگ سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں اور دیگر اشیا خریدنے
میں مصروف ہیں۔
ایک نوجوان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ہماری گلی محلوں اور ہر جگہ پت ہین جشن آزادی کے سلسلے میں جھنڈے لگائے جا
رہے ہیں اور کیوں نہ لگائیں انڈیا کو اپنی طاقت دکھانی ہے تو جھنڈے تو
ضرورلگائیں گے۔
ایک دکاندار نے کہا کہ جشن آزادی کی تیاریوں میں بچے بڑے تمام مصروف ہیں جبکہ اس سلسلے میں ہمارے پاس بھی مختلف اشیا دستیاب ہیں۔