راولپنڈی،نواز شریف کی جدوجہد کا فائدہ ان ناعاقبت اندیش سیاسی لیڈوں کو بھی ہوگا جو تنقید کر رہے ہیں،زعیم قادری
مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے عوام نے
نوازشریف کیساتھ محبت کا اظہار کیا ،کامیاب سفر جمہوریت پر راولپنڈی کے
عوام کو سلام عقیدت پیش کرتاہوں۔
صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب زعیم قادری نے سیاسی مخالفین کو بھی میاں
نواز شریف کی ریلی میں شرکت کی دعوت دے دی،ان کا کہنا تھا سیاسی مخالفین سے
دست بستہ اپیل کرتا ہوں کہ اس کارواں کے پیچھے چلو کیونکہ نواز شریف
تمہاری جنگ بھی لڑ رہا ہے۔
راولپنڈی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری
نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سفر ووٹ کے تقدس کیلیے ہیسیاسی مخالفین سیاست کر
رہے ہیں، اس وقت جو عزم اور پروگرام میاں نواز شریف اس قوم کو دے رہے ہیں
اس کا فائدہ ان ناعاقبت اندیش سیاسی لیڈوں کو بھی ہوگا جو تنقید کر رہے
ہیں۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جو محبت پاکستان کے عوام نے دی ہے وہ بے مثال
ہے، کچہری چوک سے جہلم کی طرف کا سفر تھوڑی دیر میں شروع کیا جائے گااور یہ
فیصلہ مغرب کے وقت ہوگا کہ آیا ہم نے جہلم تک ہی سفر کرنا ہے یا آگے بھی
جاری رکھنا ہے، لوگ اپنے اپنے شہروں میں اپنے محبوب قائد کی جھلک دیکھنے
کیلئے بیتاب ہیں، کوشش ہے کہ اس موسم میں پاکستانی عوام کو تکلیف نہ دی
جائے بلکہ جلد از جلد سفر کا اختتام کیا جائے۔