Aug 10, 2017 07:55 pm
views : 621
Location : Dr.Ruth Pfau Residence
Karachi- Pakistan’s leprosy fighter Dr Ruth Pfau passes away
کراچی، پاکستانی مدرٹریسا ڈاکٹر رُتھ فاؤ 88 سال کی عمر میں چل بسیں
پاکستانی مدرٹریسا ڈاکٹر رُتھ فاؤ شدید علالت کے باعث نجی اسپتال میں 88 سال کی عمرمیں چل بسیں۔
پاکستانی مدرٹریسا ڈاکٹر رُتھ فاؤ کراچی کے نجی اسپتال میں شدید علالت کے
باعث 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں، ڈاکٹر روتھ فاؤ 9 ستمبر 1929 کو
جرمنی کے شہر لیپازگ میں پیدا ہوئیں تھیں جو طویل عرصے سے سانس کی تکلیف
اورعارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔
ڈاکٹررُتھ فاؤ نے 1960 میں پاکستان میں جذام کے خاتمے کے لیے کوششوں کا
آغاز کیا، کراچی میں انہوں نے سسٹربیرنس کے ساتھ میکلوڈ روڈ پر ڈسپنسری سے
کوڑھ کے مریضوں کی خدمت شروع کی پھرکچھ عرصے بعد میری ایڈیلیڈ لیپروسی
سینٹر کی بنیاد رکھی، یہ سینٹر 1965 تک اسپتال کی شکل اختیار کر گیا۔
ڈاکٹررُتھ فاؤ کی کوششوں سے پاکستان سے جذام کا خاتمہ ہوا اورعالمی ادارہ
صحت نے 1996 میں پاکستان کوجذام پرقابو پانے والا ملک قراردیا جب کہ
پاکستان ایشیاء کا پہلا ملک تھا جس میں جزام پرقابو پایا گیا۔
حکومت پاکستان نے1979 میں ڈاکٹر رُتھ فاؤ کوجذام کے خاتمے کے لیے وفاقی
مشیربنایا اور1988 میں ڈاکٹر رُتھ فاؤکو پاکستان کی شہریت دے دی گئی۔
ڈاکٹررتھ فاؤ کی گراں قدر خدمات پرانہیں ہلال پاکستان، ستارہ قائداعظم،
ہلالِ امتیاز، جناح ایوارڈ اورنشان قائداعظم سے نوازا گیا جب کہ ڈاکٹررُتھ
فاؤ کو جرمن حکومت نے بیم بی ایوارڈ اور آغا خان یونیورسٹی نے ڈاکٹرآف
سائنس کا ایوارڈ دیا۔
ڈاکٹررتھ فاؤ کی آخری رسومات 19 اگست کوسینٹ پیٹرک چرچ صدرمیں اداکی جائیں گی۔