Aug 10, 2017 08:25 pm
views : 569
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 364 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 364پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
364پوائنٹس کی کمی کے بعد45634 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر362کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 84کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،255کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔