Aug 10, 2017 08:37 pm
views : 556
Location : Different Areas
Karachi- 14th August Independence Day Preparation
کراچی ، ملک بھر کی طر ح شہر قائد میں بھی 70 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے تیاریاں زور و شور سے جاری
ملک بھر کی طر ح شہر قائد میں بھی 70 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے تیاریاں
زور و شور سے جاری ہیں ۔ہر جگہ پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہیں یوم آزادی
کی مناسبت سے مختلف مقامات پر اسٹال لگا دیے گئے ہیں جہاں پر شہریوں کی بڑی
تعداد سبز ہلالی پرچم بیجز کیپ ماسک اور دیگر اشیاء خریدنے میں مصروف ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے آزادی خدا کی نعمت ہے اور زندہ قومیں ہی یوم آزادی مناتی
ہیں ہم بھی یوم آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں خریداری کر رہے ہیں اور یوم
آزادی پاکستان بھر پور انداز میں منائیں گے ۔