Aug 11, 2017 12:13 pm
views : 611
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 151 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،151 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 151 پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ 45482 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر127کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 46 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،77کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 4 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔