Aug 11, 2017 03:00 pm
views : 573
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Charis meeting
لاہور ،وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس
لاہور میں وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلا س
میں پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے
تقریبات اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پاکستان کے لئے برصغیر کے
مسلمانو ں نے خون کی ندیاں عبور کیں۔قائداعظم محمد علی جناح ? کی قیادت
میں تمام مسلمان ایک پلیٹ فارم پر یکجا تھے۔آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور
زندہ قومیں اپنا یوم آزادی بھرپور طریقے سے مناتی ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا یوم آزادی کی 70سالہ تقریبات کو بھرپور انداز سے
منایا جائے گا۔تحریک پاکستان کے ہیروز کو زبردست طریقے سے خراج عقیدت پیش
کیا جائے گا۔یوم آزادی کی 70ویں سالگرہ ایک بہت بڑاموقع ہے۔اس موقع پر ہمیں
جائزہ لینا ہوگا کہ 70سال میں ہم نے کیا کھویا اور کیاپایا۔یہ وقت وطن کو
لوٹانے کا ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاتحریک پاکستان کی جدوجہد ہمارے بزرگوں کی محنت سے
عبارت ہے۔آج بھی وطن ہم سے محنت اور صرف محنت کا تقاضا کر رہاہے۔پاکستان کو
آگے لے جانے کیلئے ہر فرد کو اپنی اپنی جگہ محنت سے کام کرنا ہوگا۔یوم
آزادی کی تقریبات کے ساتھ عمارتوں کو منفرد انداز سے روشن کیا جائے گا۔
وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا گیا کہ یونین کونسلز سے لیکر صوبے کی سطح تک تقریبات کا انعقاد جاری ہے۔
صوبائی وزراء رانا مشہود احمد، منشا اللہ بٹ،جہانگیر خانزادہ ،ایڈیشنل چیف
سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی، متعلقہ
محکموں کے سیکرٹریزاور اعلی حکا م نے اجلاس میں شرکت کی۔