Aug 11, 2017 04:17 pm
views : 558
Location : Different Areas
Jhelum- Former PM Nawaz Sharif's rally to resume from Jhelum
جہلم ،سابق وزیر اعظم نوازشریف کی ریلی جہلم سے لاہورکی جانب رواں دواں
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی تیسرے دن جہلم سے لاہور کی جانب رواں دواں ہے۔
گزشتہ شام نوازشریف کا قافلہ راولپنڈی سے جہلم پہنچا تھا جہاں انہوں نے
جلسہ عام سے خطاب کیا اور رات وہیں ایک ہوٹل میں قیام کیا تھا۔ ریلی آج
اپنے آخری مرحلے میں جی ٹی روڈ سے لاہور کی جانب رواں دواں ہے۔
نوازشریف کی سیکیورٹی کے لیے سرائے عالمگیر سے گجرات تک جی ٹی روڈ پر پولیس
کی بھاری نفری تعینات ہے۔ ایلیٹ فورس کی 16 گاڑیاں نوازشریف کو سکیورٹی
فراہم کررہی ہیں۔
سرائے عالمگیر پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے نواز شریف کا بھرپور
انداز میں استقبال کیا، ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں تاہم
سابق وزیر اعظم کا قافلہ سرائے عالمگیر میں قیام کے بجائے کھاریاں پہنچا
لیکن وہ وہاں بھی رکے بغیر گجرات کی جانب روانہ ہوگیا۔
دوسری جانب گوجرانوالہ کے سابق میئر بابو جاوید کے گھر میں میاں نواز شریف
کو ٹھہرانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، میاں نواز شریف کے لئے ڈائننگ ہال
اور آرام کے لیے خصوصی کمرہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نوازشریف بدھ کو ریلی کی شکل میں بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور کے
لیے روانہ ہوئے تھے تاہم بدھ کی رات انہوں نے راولپنڈی جب کہ گزشتہ رات
جہلم میں گزاری ہے۔