Aug 11, 2017 06:23 pm
views : 607
Location : Saint Patrick's Cathedral Church
Karachi- CM Sindh SYED MURAD ALI SHAH visits St Patrick's Church
کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کااقلیتوں کے دن پر سینٹ پیٹرکس چرچ کادورہ
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اقلیتوں کے دن پر سینٹ پیٹرکس چرچ
کادورہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ، سعید
غنی بھی ہمراہ تھے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے کہا
اقلیتوں کے عالمی دن پر سینٹ پیٹرک چرچ آیاہوں،اقلیتوں سے اظہاریکجہتی کے
لیے سومی نارائن مندر بھی جاؤں گا،دعا ہے کہ اس پیارے ملک میں ہم سب ساتھ
ملکر رہیں۔اس ملک کو ترقی کی جانب لے کر جائیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینٹ پیٹرکس کیتھے ڈرل چرچ
میں سالگرہ منائی اورکیک بھی کاٹا ۔وزیراعلیٰ سندھ نے اقلیتوں کے دن کی
مناسبت سے عیسائی برادری کو مبارکباد بھی دی۔
وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے سینٹ پیٹرکس چرچ کے دورے کے موقع پر
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ زبردست طریقے سے مناتا لیکن پولیس
شہداء کے دکھ کے باعث سالگرہ نہیں منانا چاہتا،آپ نے چرچ میں انتظام کیا
ہے اس لیے کیک کاٹ رہا ہوں،گورنر اگر اختیارسے تجاوز کریں گے تو اسی طرح
ہینڈل کریں گے،گورنر کا جتنا اختیار ہے اتنا استعمال کریں۔
وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے کہانیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا
جائزہ لیا جائے گا،آئی جی سندھ کیاختیارات کامعاملہ عدالت میں ہے۔بینک
ڈکیتیاں تشویش کی بات ہے ،جرائم پیشہ گروہ گرفتارکیاگیا ہے،مسلم لیگ کے پاس
موقع تھاانھوں نے آئین میں ترامیم نہیں کی۔
وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے کہاامن وامان یقینی بنانے کے لیے
اقدامات کررہے ہیں،آئی جی سندھ کے اختیارات کامعاملہ عدالت میں ہے،یہ
انتظامی معاملات ہیں،گورنرسندھ ایپکس کمیٹی کے ممبرنہیں،سابق گورنرکوخصوصی
دعوت پراجلاس میں بلایا جاتا تھا۔