Aug 12, 2017 12:24 pm
views : 702
Location : Major Ali Salman Residence
Lahore- COAS General Qamar Javed Bajwa visits Major Ali Salman Shaheed Residence
لاہور، ہر قیمت پر امن اور قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے، سربراہ پاک فوج
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر امن اور قانون کی
بالادستی قائم کرنی ہے جب کہ کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر
جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر علی
سلمان کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جب
کہ آرمی چیف کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی میجر علی سلمان شہید کے گھر گئیں۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوم متحد، پرعزم اور اپنے
ہیروز کا احترام کرتی ہے جب کہ کوئی بھی قربانی دینی پڑے، امن اور قانون کی
حکمرانی بحال کریں گے اور کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔