کراچی ، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی پہلے سرکاری دورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے پہلے ایک روزہ سرکاری دورے پر کراچی پہنچ
گئے۔وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد شاہد خاقان عباسی کا بطور وزیراعظم
یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے۔
کراچی پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر محمد زبیر اور آئی جی
سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر استقبال
کیا۔وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور مصدق ملک بھی کراچی
پہنچے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے
حوالے سے ہونےو الے اجلاس کی صدارت کریں گے جب کہ کراچی میں تاجر تنظیموں
کے نمائندوں اور سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔