Aug 12, 2017 02:36 pm
views : 742
Location : Different Areas
Lahore- Independence Day Preparations begin
لاہور، جشن آزادی کے قریب آتے ہی تیاریاں زور وشور سے جاری
ملک بھر میں 70ویں یوم آزادی کا جشن منانے کی تیاریاں شروع ہوگئیں بازار رنگ برنگی جھنڈیوں اور سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے۔
آزادی کا جشن منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ تھوک اور پرچون
مارکیٹوں میں ہر طرف سبز ہلالی پرچم اور رنگ برنگی جھنڈیوں کے اسٹالوں سے
سج گئے۔ ان بازاروں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے جھنڈوں،جھنڈیوں، بیج، سبز
شرٹس اور دیگر چیزوں کی خریداری شروع کردی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے بازاروں میں زبردست رونق دیکھنے کو مل رہی ہے
جس ہر تھوک کاروبار سے منسلک افراد نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اردو بازار کے
قریب اسٹال والوں نے قومی پرچموں اور جنڈیوں سے بازار کو سجانا شروع
کردیا۔ وہاں پر موجود چیزوں کی قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت پچیس فیصد زیادہ
دیکھی گئی ہیں۔