Aug 12, 2017 07:31 pm
views : 798
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab Malik Muhammad Rafique Rajwana meets Governor Sindh Muhammad Zubair
لاہور، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر سند ھ محمد زبیر کی ملاقات
لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر سند ھ محمد زبیر نے
ملاقات کی ۔گورنر سند ھ محمد زبیر نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے
ملاقات گورنر ہاؤس میں کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقا ت کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال
کے علاوہ اہم قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت
کا بنیاد ی ایجنڈااور سیاسی مطمع نظر پاکستان کی سلامتی اور عوامی سر بلند
ی ہے ۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ملک میں امن وامان کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔