گوجرانوالہ ،نوازشریف کا قافلہ آخری قیام کے بعد لاہور کی جانب رواں دواں
سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ گوجرانوالہ سے لاہور کی جانب گامزن ہے جہاں داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں اسلام آباد سے چلنے والی ریلی کا آج
چوتھا اورآخری روز ہے اور اب ان کا قافلہ اپنی آخری منزل لاہور کی جانب
گامزن ہے، گوجرانوالہ میں ایک رات قیام کے بعد نوازشریف کی قیادت میں ریلی
براستہ کامونکے اور مریدکے لاہور پہنچے گی جہاں سابق وزیراعظم پہلے شاہدرہ
چوک اور پھر داتا دربار کے باہر ریلی کے شرکا سے آخری خطاب کریں گے۔
لاہور میں داتا دربار تک پہنچے کا تاحال کوئی وقت متعین نہیں کیا گیا تاہم
شہر کے تمام داخلی راستے سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کردیئے گئے اور
سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔