کوئٹہ ، پشین اسٹاپ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 8 اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق
کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے
سے 8 اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور متعداد افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کے مطابق کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے
نتیجے میں متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں
نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ
دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ عینی شاہدین کے
مطابق دھماکا ایک کار میں ہوا جس کے بعد علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دھماکے
میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور واقعے کی ہر طرح سے
شروع کر دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 40 افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں
طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی
نافذ کر دی گئی ہے۔