Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 13, 2017 06:59 pm views : 718

Location : Railway Station

Islamabad- 70th Independence Day, Azadi Train Inuagrates
  • Urdu

اسلام آباد ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آزادی ٹرین کا افتتاح کردیا

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے دہشت گردی سے پاک پاکستان کا ویژن شروع کیا ، جس کے باعث آج پاکستان اقتصادی قوت بن کر ابھر رہا ہے ، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے ۔
گزشتہ روز آزادی ٹرین کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سال دوہزار تیرہ میں دہشت گردی سے پاک پاکستان کا ویژن شروع کیا، قربانیوں کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں نوے فیصد کمی آچکی ہے ،جس کا ثمر یہ ہے کہ آج پاکستان اقتصادی قوت بن کر ابھر رہا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہا کہ پاکستانی عوام کو سی پیک کا منصوبہ نواز شریف کی جانب سے ایک تحفہ ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم نواز شریف کے وعدے پورے کریں گے۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج پاکستان کی آزادی کے ستر سال بھی مکمل ہوچکے، یہ آزادی ٹرین پاکستانی تاریخ کو بھرپور اجاگر کررہی ہے، ٹرین میں پاک چین اقتصادی راہداری کا ماڈل آزادی ٹرین میں بھی رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام عوام کو چاہیے کہ وہ بھی اپنے بچوں کو آزادی ٹرین دکھا کر تاریخ سے روشناس کرائیں۔واضح رہے کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے افتتاح کے بعد آزادی ٹرین اپنے ملک گیر سفر پر روانہ ہوگئی، وزارت ریلوے کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ٹرین شام ساڑھے چاربجے پشاور کینٹ پہنچے گی،ٹرین کل دوبارہ پشاور سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی اور سہ پہرکو راولپنڈی پہنچے گی جہاں وہ پیر کے روزقیام کرے گی۔
خصوصی آزادی ٹرین اس مہینے کی پندرہ تاریخ کو رات دس بجے لاہور کے لئے روانہ ہوگی، ٹرین لاہور میں دوروز قیام کے بعد کراچی کے لئے روانہ ہوگی، ٹرین اس مہینے کی پچیس تاریخ کو کراچی کینٹ میں اپنے سفرکا اختتام کرے گی۔آزادی ٹرین میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ ایک سپیشل گیلری آئی ایس پی آر کے لیے بھی مختص کی گئی ہے، گیلری میں دفاعی آلات اور پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کی تصویری جھلکیاں ہیں۔ آزادی ٹرین کی آئی ایس پی آر گیلری میں برہان وانی کی تصویر لگا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ردالفساد اور خیبر فور آپریشنز کی تصاویری جھلکیاں بھی گیلری میں موجودہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved