Aug 13, 2017 07:48 pm
views : 742
Location : Cantt Railway Station
Peshawar- Special Azadi train begins countrywide journey
پشاور ، ملکی ثقافت کا نمونہ پیش کرنے والی آزادی ٹرین پشاور سے روانہ
ملکی ثقافت کا نمونہ پیش کرنے والی آزادی ٹرین پشاور سے روانہ ہوگئی ،ٹرین
نوشہرہ ریلوے اسٹیشن پر رکے گی۔ بعد میں مختلف اسٹینشوں سے ہوتی ہوئی کراچی
پہنچے گی۔اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے آزادی ٹرین کو رخصت کیا۔
آزادی ٹرین پشاور کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر قیام کے بعد نوشہرہ کے لیے روانہ
ہوگئی۔جہاں پر پر شہریوں کی بڑی تعداد آزادی ٹرین کو دیکھنے کے لیے پہنچی۔
پانچ گیلریوں اور علاقائی ثقافت کے ماڈلز کے چھ فلوٹس پر مشتمل آزادی ٹرین
میں مختلف ثقافتوں کی خوبصورتی سے عکاسی کی گئی ہے جو شہریوں کی دلچسپی کا
مرکز بنی رہی۔