کوئٹہ ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کی زیر صدرات امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری رات گئے وزیراعلیٰ ہاوس پہنچے اور امن
وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر
ریاض، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، آئی جی پولیس احسن محبوب سمیت
اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیکیورٹی ادارے مل کردہشت گردوں کی پناہ
گاہوں کا خاتمہ کریں گے اور صوبے میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری
رہیں گے۔ شرکا نے بزدلانہ حملوں سے مرعوب نہ ہونے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن تیز
کئے جائیں گے جب کہ صوبے بھرمیں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزپشین اسٹاپ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم
دھماکے میں 8 اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور متعداد افراد زخمی ہو گئے
تھے۔