Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 13, 2017 01:00 am views : 664

Location : Expo Center

Karachi- MQM Pakistan Leader Dr Farooq Sattar addresses to ABAD Expo
  • Urdu

کراچی،شہر قائد میں ایک قوت شہر کی ترقی اوردوسری اسے تباہ کرنا چاہتی ہے، ڈاکٹرفاروق ستار

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی میں دو قوتیں ہیں ایک قوت شہر کی ترقی چاہتی ہے اور دوسری قوت اس کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔
کراچی میں ایکسپو آباد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی شہر ملک کو 70 فیصد ٹیکس دیتا ہے جب کہ وفاق سے صرف 5 فیصد ٹیکس واپس ملتا ہے گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ کراچی چلتا ہے تو پورا ملک چلتا ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ شہر میں دو قوتیں آباد ہیں ایک قوت اس شہر کو تباہ کرنا چاہتی ہیں جب کہ ایک اس شہر کی ترقی چاہتی ہے اور اس وقت وہ قوت متحرک ہے جو اس شہر سمیت ملک دشمن بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے عہدوں پر فائز اربوں روپے کا کمیشن کھا رہے ہیں اور زمینوں کی بندر بانٹ کی جارہی ہے شہر کے باسیوں نے برداشت کیا اور اب تک سڑکوں پر نہیں آئے لیکن اب بتا دیا جائے کہ کراچی والوں کوکتنا برداشت کرایا جائے گا۔
سربراہ ایم کیوایم پاکستان کا کہنا تھا کہ کراچی کچی آبادیوں پرمشتمل دنیا کا سب سے بڑا شہر ہے یہاں کے لوگوں کو کم لاگت گھروں کی ضرورت ہے لیکن حکومت وقت نے عوام کو چھت فراہم نہیں کی، اس شہر میں کسی بھی وقت پانی کی وجہ سے فسادات پھوٹ سکتے ہیں اگر کراچی موئن جو دڑو بنا تو اس کے ذمے دار فیصلے کرنے والے ہوں گے، پاکستان 70 سالوں میں تعمیر و ترقی کی راہ پر اس لئے گامزن نہیں ہوسکا کیوں کہ درست پالیسیاں نہیں بنائی گئیں وفاقی اور صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے کہ کراچی کے لیے کام کریں اورعوام کے ساتھ مل کر ترقیاتی کام شروع کئے جائیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved