کراچی، پاک بحریہ کی یونٹس میں سترویں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز، پی این ایس بہادر میں 21توپوں کی سلامی
کراچی میں پاک بحریہ کے یونٹس میں سترویں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صبح کا آغاز پاک بحریہ کی مساجد میں ملکی
استحکام و ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔
کراچی میں پاک بحریہ کے یونٹ پی این ایس بہادر میں 21توپوں کی سلامی پیش کی
گئی۔
ترجمان کے مطابق یوم آزادی کی مناسبت سے پاک بحریہ کے تمام یونٹس کو سبز
ہلالی پرچم سے سجایا گیا ہے۔اب سے کچھ دیر میں مزارِ قائد پر اعزازی گارڈ
کی تعیناتی کی پر وقار تقریب منعقد ہو گی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی تقریب میں پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند دستے گارڈ کے فرائض سنبھالیں گے۔