Aug 14, 2017 01:50 pm
views : 730
Location : Lahore Garrision
Lahore- Independence Day begins with 21 Gun Salutes by Pakistan Army
لاہور، 70ویں یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے اکیس توپوں کی سلامی
ملک بھر میں یوم آزادی ملی جوش وجذبے اور اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا یا
جا رہا ہے کہ کسی بھی خطرے کے خلاف مادروطن کا تحفظ کیا جائے گا اوراسے
بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق حقیقی اسلامی فلاحی
ریاست بنایا جائے گا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن کاآغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہو ا،نماز
فجر کے بعد ملک کی ترقی، سلامتی یکجہتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور کشمیریوں
کی دیرینہ جدوجہد میں کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
جشن آزادی کے موقع پر بلند عمارتوں سمیت سرکاری، نیم سرکاری اور نجی
عمارتوں پر قومی پرچم لہرا ئے جارہے ہیں جبکہ شہر بھر کے گلی محلوں کو قومی
پرچم اور جھنڈیوں سے سجادیا گیا ہےجبکہ سیاسی، مذہبی ، سماجی تنظمیں اس دن
کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔