Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 14, 2017 02:51 pm views : 711

Location : Covention Center

Islamabad- Independence Day, Chinese Vice Premier H.E. Mr. Wang Yang addresses
  • Urdu

اسلام آباد ، پاکستانی عوام نے ان 70 سال کے دوران جدوجہد کرکے ملک کا تحفظ یقینی بنایا، نائب وزیراعظم چین

چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے ان 70 سال کے دوران جدوجہد کرکے ملک کا تحفظ یقینی بنایا جب کہ آج پوری چینی قوم 20کروڑ پاکستانیوں کی خوشی میں برابر کی شریک ہے۔
پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت پر بہت خوشی ہے، آج پورے پاکستان کیلیے جشن کا دن ہے، پاکستانی عوام نے 70 سال کے دوران جدوجہد کرکے ملک کا تحفظ یقینی بنایا، محنتی پاکستانی عوام نے کم وسائل کے باوجود ملک کی ترقی کیلیے محنت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اور پوری چینی قوم 20کروڑ پاکستانیوں کی خوشی میں برابر کی شریک ہے، پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے، چین اور پاکستان ایک دوسرے سے منسلک ہیں، پاکستان نے محنت کر کے خودمختاری اور دفاع کو مضبوط بنایا۔
نائب وزیراعظم چین کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی شہد سے زیادہ میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے، جدید دور میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے قریب تر آرہے ہیں جب کہ چین پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔
چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ کا مزید کہنا تھا کہ چین میں زلزلہ زدگان کی مدد اور اقوام متحدہ میں پاکستان کا تعاون نہیں بھول سکتے، اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان اور چین کی دوستی نسل در نسل چلتی رہے گی، چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کا اچھا ہمسایہ رہےگا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved