لاہور،مزار اقال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
پاکستان میں آج 70 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
مزار اقبال پر پاک فوج نے گارڈز کے فرائض منصبی سنبھال لیئے،اسلام آباد
میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
دن کاآغازنماز فجر میں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیئے خصوصی دعاؤں سے ہوا،لاہور
میں مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک فوج کے دستہ
نے پنجاب رینجرز سے مزار اقبال پر گارڈز کی ذمہ داری سنبھال لی جبکہ آرمی
چیف کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔