لاہور۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مزار اقبال پر حاضری
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر مفکر
پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور
فاتحہ خوانی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج ہمیں عزم کرنا ہوگا کہ آئین پاکستان پر عمل پیرا
ہوکر پاکستان کو ترقی کی طرف لے جائینگے، انہوں نے کہا کہ سترویں یوم آزادی
پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،ہمیں فرمودات قائد اعظم پر عمل کرنا
چاہیے۔
اس موقع پر مختلف اسکولوں کے بچوں نے وزیر اعلی پنجاب کے ہمراہ ملی نغمے
بھی پڑھے،شہباز شریف نے مزار اقبال پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات
قلمبند بھی کیے۔