کراچی،چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی مزار قائد پر حاضری
یوم آزادی کے موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے
مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے،بعد ازاں سے بات کرتے ہوئے بلاول
بھٹو نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی کشیدگی مناسب نہیں، اس مشکل وقت
میں سوچنا چاہیے کہ ہماری سرحدوں پر کیا ہو رہا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین نے کہا کہ آئین میں ترمیم کے لئے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ نہیں دے سکتے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے اپنے اصول ہیں اور ہم
اپنے اصولوں پر سیاست کریں گے، اگر ن لیگ آئین میں کوئی ترمیم کرتی بھی ہے
تو اس کا فائدہ نواز شریف کو نہیں ہوسکتا۔