کراچی،پاک بحریہ نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے
کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ، پاک بحریہ کے دستے نے مزار پر ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے قائد اعظم کو قومی سلام پیش کیا،تقریب کے
مہما ن خصوصی کمانڈنٹ کموڈور عدنان احمد تھے جبکہ کمانڈنٹ کموڈور عدنان
احمد نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔
ملک کے دیگر شہروں میں جشن آزادی ملی جذبے اور دھوم دھام سے منایا گیا ،
پرچم کشائی کی تقاریب بھی ہوئیں، شہر شہر آزادی کا جشن منایا گیا۔
اس موقع پر مزار قائد اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔