اسلام آباد، پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر ائرشو کا انعقاد
پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر وفاقی دارال حکومت میں ائر شو کا
انعقاد کیا گیا ائر شو میں پاک فضائیہ کے ساتھ ساتھ ترکی اور سعودی عرب کی
فضائی ٹیمیوں نے بھی حصہ لیا اور شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، ترک
فضائیہ کی مشہور فضائی ٹیم سولو ترک اور رائل سعودی ائر فورس کی عالمی طور
پر مشہور ٹیم سعودی ہاکزنے پاکستان کی جشن آزادی کی خوشیوں میں پاک فضائیہ
کے ساتھ مل کر فضا میں رنگ بکھیرے۔
پاک فضائیہ کے شاہینو ں نے صدر ممنون حسین کو سلامی دی اور دل دہلا دینے
والے شاندار فضائی کرتب بھی دکھائے، آزادی کے جشن میں دوست ممالک بھی شریک
سعودی عقاب بھی مارگلہ کی چوٹیوں پر سفید دھواں اڑاتے رہے۔
ترک پائلٹس کی اڑان جس نے دیکھی دنگ رہ گیاجبکہ ایئر شو دیکھنے کیلئے عوام
کی بڑی تعداد ایف نائن پارک پہنچی جبکہ چین کے نائب وزیراعظم، غیرملکی
سفارت کار اور اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔