راولپنڈی،وطن کے دفاع سے بہتر آزادی منانے کا اور کوئی راستہ نہیں،آرمی چیف
پاک فوج کے سربراہ جنرل قم جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارتی مظالم کے خلاف
جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں جب کہ بھارتی فوج کے مظالم بہادر
کشمیریوں کے جذبے اور قربانیوں کوشکست نہیں دے سکتے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل
قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں میں جوانوں
سے ملاقات کی،اس موقع پر آرمی چیف کو ایل اوسی پر بھارتی خلاف وزیوں اور
پاک فوج کے موثر جوابی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے بھارتی
سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاک فوج کے موثر ردعمل اور پاک فوج کے دستوں کی
حوصلہ افزائی کی اور انکےجذبے کو سراہا۔
لائن آف کنٹرول کے دورہ کے دوران سربراہ پاک فوج جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ
وطن کے دفاع سے بہتر آزادی منانے کا اور کوئی راستہ نہیں، بھارتی مظالم کے
خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں جب کہ بھارتی فوج کے مظالم
بہادر کشمیریوں کے جذبے اور قربانیوں کوشکست نہیں دے سکے۔