Aug 15, 2017 01:13 pm
views : 630
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 121 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،121 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں مارکیٹ میں مندی کا
رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 121 پوائنٹس کی کمی کے
ساتھ 45166 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی
دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر244کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 97 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،141کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 6 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔