راولپنڈی،آرمی چیف کی جانب سے رٹائرڈافسران اور جوانوں کے اعزاز میں عشائیہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کے ریٹائرڈ جوانوں اور افسروں کو یوم آزادی کے موقع پر عشائیہ دیا اور آزادی کی مبارک باد دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ عشائیہ ہر سال جشن
آزادی کے موقع پر دیا جاتا ہے۔ عشائیے میں سابق آرمی چیفس، وائس چیفس آف
آرمی اسٹاف، حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران و جوان شریک ہوتے ہیں۔ عشائیے میں
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شرکاء سے بغل گیر ہو کر جشن آزادی کی
مبارکباد دی۔ شرکا نے آرمی چیف کو دہشتگردی کے خلاف آپریشن پر خراج تحسین
پیش کیا اور کہا کہ حالیہ آپریشن سے قوم کے چہروں پر مسکراہٹ لوٹ آئی ہے۔