Aug 15, 2017 03:02 pm
views : 699
Location : Accountability Court
Lahore- EX PM Raja Pervaiz Ashraf Media Talk
لاہور، نوازشریف کی ریلی کا مقصد آئینی اور قانونی اداروں کی تضحیک ہے،راجہ پرویز اشرف
سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ
نوازشریف کی ریلی کا مقصد آئینی اور قانونی اداروں کی تضحیک ہے، عدالتی
فیصلے کو عوام کی توہین قرار دینا عدالت کی توہین ہے۔
لاہور میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں
سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا
گیلانی کو خط نہ لکھنے پر نااہل قراردیا گیا جبکہ نوازشریف کو کرپشن کی
بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا دونوں کی نااہلی کے جواز میں فرق ہے ،انہوں نے
کہا میرا اور یوسف رضا گیلانی کا نام ابھی تک ای سی ایل میں شامل ہے جبکہ
نواز شریف اوران کے خاندان نے تفتیش کے عمل سے گزرنا ہے اور ان کا نام ای
سی ایل میں نہ ڈالنا دوہرا معیار ہے۔
سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمارے نام تو ابھی بھی ای سی ایل میں ہیں ،
نواز شریف کا نام تو ای سی ایل میں بھی نہیں ڈالا گیا ،18ویں ترمیم کو اصل
شکل میں لانے کیلیے پیپلز پارٹی نے کردار ادا کیا،نواز شریف سمجھتے تھے
پیپلزپارٹی والے 62،63شق کا شکار ہوں گے،آج نواز شریف خود 62،63شق کا شکار
ہیں ،یہ ہے مکافات عمل۔