اورماڑہ ،پاک بحریہ کے زیر انتظام بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد
اورماڑ ہ میں پاک بحریہ کے زیر انتظام بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اورماڑہ کے میونسپل کمیٹی آفس میں پاک بحریہ کے
زیر اہتمام پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔اورماڑہ کی مقامی ٹیموں
اور پاک بحریہ کی ٹیم کے مابین دوستانہ فٹ بال میچ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق160پاک بحریہ کی مکران بیس میں مقامی طلباء4 کے
لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں شریک مقامی طلباء4 کے لئے پاک
بحریہ کی جانب سے ائیر ڈسپلے اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
گوادر،جیونی،پسنی اور تربت کے اسکولوں میں بھی پاک بحریہ کی جانب سے یوم
آزادی کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔گوادر اور اورماڑہ کے ماہی گیروں
کے لئے پاک بحریہ کے زیر اہتمام سبز حلالی پرچموں سے سجی بوٹ ریلیوں کا
انعقاد بھی کیا گیا۔ان تقریبات میں مقامی افراد،اساتذہ، مذہبی رہنماؤں،
اعلیٰ حکام اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔