Aug 15, 2017 07:53 pm
views : 690
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs meeting regarding Polio
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس
اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کےمطابق اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کا
خاتمہ ہماری اگلی نسل کی بقاء کا معاملہ ہے اس لئے ہم پولیو کے خاتمے کی
پوری ذمہ داری لیتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے پولیو کے خاتمے کیلئے قومی
ٹاسک فورس کا اجلاس فوری بلانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ خود اس کی نگرانی
کریں گے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پولیو کے مرض کے خاتمے کے لئے
صوبائی حکومتوں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے ، ضلعی انتظامیہ ، سول
سوسائٹی اور عالمی امدادی اداروں کی طرف سے کوششوں کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے پولیو وائرس کی روک تھام میں موثر پیش رفت کے حوالے سے وزارت
قومی صحت اور انسداد پولیو کے قومی پروگرام کی کارکردگی پر اطمینان کا
اظہار کیا۔
قومی صحت کی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور پولیو کے خاتمے کے قومی پروگرام کی
چیئرپرسن عائشہ رضا فاروق نے انہیں پولیو کےخاتمے کے حوالے سے پروگرام کے
بارے میں آگاہ کیا۔