پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک خیبر بینک میں غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث ہیں، ضیا ء اللہ آفریدی
پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن صو بائی اسمبلی ضیا ء اللہ آفریدی نے
وزیر اعلی پرویز خٹک پر ایک دفعہ پھر بد عنوانی اور اقربا پروری کے سنگین
الزامات عائد کردیے ہیں۔ خیبر پختو نخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک خیبر بینک
میں غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث ہیں۔عمران خا ن جھوٹ بولنے کی بجائے وزیر
اعلی کو احتساب کے لئے پیش کریں۔ضیا ء اللہ آفریدی نے عمران خان کو مناظرے
کا چیلنج بھی دیا۔
پشاور میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن صو بائی اسمبلی ضیا ء اللہ
آفریدی نے الزام عائد کیا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق خیبر پختون خوا
میں اپنی اقتدار کی کرسی بچانے کی خاطر خیبر بینک کو ڈبو رہے ہیں ۔
ضیا ء اللہ نے کہا کہ خیبر بینک پر 13 الزامات انکے نہیں بلکہ خیبر پختون
خوا اسمبلی کی کمیٹی نے لگائے ہیں۔ اگر خیبر بینک معا ملے کو دبا نے کی
کوشش کی گئی تو وہ احتساب کمیشن کے سامنے دھرنا دیں گے۔