Aug 16, 2017 12:11 pm
views : 616
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 16 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،16 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 16 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 43883پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر240کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 112 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،124 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 4 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔