Aug 16, 2017 12:55 pm
views : 596
Location : Different Places
Peshawar- Hot Weather In City
پشاور،گرمی کی شدت میں اضافہ،درجہ حرارت32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
پشاور میں سورج ایک بار پھرآنکھیں دکھانے لگا,گرمی اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔
پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے کہا
کہ گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا تھا تاہم موسم
ابھی صاف ہے لیکن گرمی میں اضافہ ہوا ہے۔