Aug 16, 2017 02:05 pm
views : 738
Location : Election Commission Of Pakistan Office
Islamabad- PTI Leader Naeem Ul Haq Media Talk
اسلام آباد،الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں خود ایک پارٹی بن چکا ہے،نعیم الحق
الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر کی جانب سے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ سے
متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر نے
سماعت کی، دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر
لیاتاہم کیس کا فیصلہ آج شام کوسنایا جائے گا۔
سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان
تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پارٹی فنڈنگ کیس
کے حوالے سے ہمارے دلائل مکمل ہو چکے ہیں جبکہ مخالف جماعت کے وکیل اکرم
شیخ حج پر گئے ہوئے ہیں جب وہ آجائیں گے تو اپنے دلائل مکمل کریں گے ،نعیم
الحق نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے کہ جب تک سپریم کورٹ
کا فیصلہ نہ آجائے تب تک کوئی فیصلہ نہ دیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاالیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں خود ایک پارٹی بن چکا
ہے،الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنے موقف میں نامناسب خیالات کا اظہار کیا
جبکہ حکومت اور ن لیگ کی شروع سے ہی کوشش ہے تحریک انصاف اور عمران خان کے
خلاف ذیادہ سے ذیادہ کیسز بنائے جائیں۔
بیرون ملک فنڈنگ کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما نے کہاکہ بیرون ممالک
میں مقیم پاکستانی پی ٹی آئی کو فنڈ دیتے ہیں جن میں سے کئی دہری شہریت کے
حامل ہیں جنہیں غیر ملکی ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہو جو ایک شرمناک عمل
ہے۔
نعیم الحق نے مزید کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس بھی سامنے لائے
جائیں تاکہ تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے درمیان موازنہ ہو سکے۔