Aug 16, 2017 03:05 pm
views : 709
Location : Multan Insitute of Kidney Hospital
Multan- CM Punjab Shahbaz Sharif visits Multan Institute of Kidney Hospital
ملتان، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی کا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی کا دورہ
کیا۔دورے کے موقع پروزیراعلیٰ نے مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی
سہولتو ں کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ ایک ایک مریض کے پاس گئے۔بعض
مریضوں کی جانب سے ادویات کی مفت فراہمی کی شکایت پروزیراعلیٰ پنجاب محمد
شہباز شر یف نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شبہاز شریف نے کہا
کہ سو فیصد مریضوں کو ادویات مفت ملنی چاہئیں۔ جن مریضوں کو پیسے دے کر
دوائی لینا پڑی ہے، ہسپتال انتظامیہ انہیں سو فیصد پیسے واپس کرے۔اربوں
روپے کی لاگت سے جدید ترین ہسپتال بنانے کا یہ مقصد نہیں کہ غریب مریضوں کو
اپنی جیب سے ادویات خریدنی پڑیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاتمام ہسپتالوں کی انتظامیہ جان لے کہ میں ان کا
نہیں ، غریبوں کا نمائندہ ہوں۔حکومت کی طرف سے فنڈز میں کمی نہیں آنے دی جا
رہی، اس کے باوجود بعض مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے کی صورتحال برداشت
نہیں کروں گا۔
وزیراعلیٰ آؤٹ ڈور کے تمام شعبوں میں گئے۔انسٹی ٹیوٹ میں مریضوں کا فری
ڈائلسیز شروع ہو چکا ہے اور اس وقت ڈائلسیز کیلئے 40 مشینیں کام کر رہی
ہیں۔نوتعمیرشدہ ہسپتال کی دیوار میں سیلن آنے پر ایس ای، ایس ڈی او اور
متعلقہ عملے کومعطل کردیا۔وزیراعلیٰ نے معائنہ ٹیم سے انکوائری کرانے کا
حکم بھی دیا۔وزیراعلیٰ نے مریضوں کی قطاروں کا نوٹس بھی لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مزید کہا مریضوں کو ہسپتال میں آرام
اور راحت ملنی چاہیئے۔عملہ کم ہے تو اس میں اضافہ کیا جائے۔مریضو ں کو
سہولتوں کی فراہمی سب چیزوں سے مقدم ہے۔