Aug 16, 2017 03:43 pm
views : 706
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets UAE Ambassador
اسلام آباد ، صدر مملکت ممنون حسین سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے
ملاقات کی۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات
ایوان صدر میں کی ۔
ترجمان ایو ان صدر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے کہا پاکستان دہشت گردی
کے ناسور پر قابو پانے میں بڑی حد تک کامیاب ہوگیا، پاکستان خطے میں دہشت
گردی کا سب سے بڑا حدف تھا،پاکستان امارات کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید
تعاون کا خواہشمند ہے۔
صدر مملکت نے مزیدکہاشیخ زاید اور شیخ راشد پاکستان کے عظیم دوست ہیں،عیسیٰ
عبداللہ الباشا نے پاک امارات تعلقات میں اضافے کے لیے شادار خدمات انجام
دیں۔
صدر مملکت ممنون حسین نے امارات کی قیادت کے لیے خیر سگالی اور نیک تمناوں کا پیغام دیا۔