Aug 16, 2017 04:40 pm
views : 587
Location : Election Commission Of Pakistan Office
Islamabad- Founder Leader Tehreek Insaaf Akbar s Babar Media Talk
اسلام آباد ، عمران خان نے آج پھر خود کو قانون سے بچانے کی کوشش کی، اکبر ایس بابر
تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ چیئر مین تحریک
انصاف عمران خان نے آج پھر خود کو قانون سے بچانے کی کوشش کی اور وہ صرف
اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت
کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن
میں آج ہمیں ایک اور بڑی کامیابی ملی جب کہ عمران خان نے آج پھر خود کو
قانون سے بچانے کی کوشش کی۔
اکبر ایس بابر نےچیئر تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ
نے قوم سے جھوٹ بولا کہ کرپشن کے خلاف ہوں، کیا آپ نے جنرل حامد خان کو
احتساب کمیشن سے ہٹنے پر مجبور کیا اور کیا آپ نے یہ وعدہ نہیں کیا تھا کہ
کالی بھیڑوں کو پارٹی میں قبول نہیں کروں گا لیکن آج خود کرپٹ لوگوں کی
پذیرائی کر رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے منحرف رہنما نے کہا کہ بینک آف خیبر میں اقربا پروری کو
فروغ دیا جا رہا ہے جب کہ عمران خان آپ نے اپنے د وست راشد کو بینک آف خیبر
میں ڈائریکٹر لگایا۔
اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کو بھی تنقید کا نشانہ
بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین نے ای میلز میں نعیم الحق کی شکایات
کیں جب کہ زہرہ آپا شہید کی ای میل میں بھی نعیم الحق کے کردار پر الزامات
لگائے گئے۔