Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 16, 2017 05:09 pm views : 697

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Water
  • Urdu

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں پینے کے صاف پانی کے پروگرام کے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلی نے پینے کے پانی کو ٹیسٹ کرنے کے لئے موبائل لیبارٹریز کا معائنہ کیا۔وزیراعلی نے موٹر بائیکس ،واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا بھی معائنہ کیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے کہا موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کا منصوبہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے یہ جدید لیبارٹریز کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔دیہات اور دوردراز علاقوں کے پانی کو چیک کرنے کیلئے موٹر بائیکس،واٹرٹیسٹنگ لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
محمد شہباز شر یف نے کہااس اقدام سے پینے کے گندے پانی سے لگنے والی بیماریوں سے چھٹکارا ملے گا۔یہ اقدام عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے لئے بہترین پروفیشنلز کا انتخاب کیا جائے۔مفاد عامہ کے اس بڑے پروگرام کو پورے پنجاب تک پھیلایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔پینے کے صاف پانی کے پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔متعلقہ ضروری امور جلد طے کر کے آگے کی جانب پیشرفت کی جائے۔پروگرام پر پیشرفت کے حوالے سے ہفتہ وار میٹنگ کی جائے۔پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی تحصیلوں سے کیا جا رہاہے جس کیلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کئے گئے ہیں۔
وزیراعلی کی جانب سے موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ۔
چیف سیکرٹری، چیئرمین پنجاب صاف پانی کمپنی نارتھ چودھری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،اعلی حکام اور غیر ملکی ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved