Aug 16, 2017 05:45 pm
views : 688
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 287 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 287 پوائنٹس کااضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس287 پوائنٹس کے اضافے کے
بعد 44186 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا,مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 193 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ 149 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔