Aug 17, 2017 12:28 pm
views : 706
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 411 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،411 پوائنٹس کی کمی
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا
جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 411 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ
43775پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی
جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر262 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 66 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،186 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔