پشاور،مویشی منڈی میں قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں
ملک کے دیگر شہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی مویشی منڈیاں تو
سج گئیں مگر جانوروں کی قیمتیں سن کر خریداروں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں۔
عید قرباں کی آمد آمد ہے ملک بھر کی طرح پشاور کی منڈیوں میں بھی صوبے کے
دور دراز کے علاقوں سے مختلف نسل کے جانورتو لائے گئے ہیں مگر خریداروں کی
تعداد میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے تاہم بیوپاری امیدیں لگائے بیٹھے ہیں کہ
خریدار جلد انکی چھری کے نیچے آئیں گے۔
جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت ذیادہ ہیں۔
خریداری کے لئے آئے ایک شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہاکہ گزشتہ سال بائیس ہزار کا جانور لے کر گیا تھا لیکن اب پچیس
ہزار میں بھی نہیں مل رہا۔
ایک بیوپاری نے کہا منڈی میں پچاس ہزار سے لے کر تین لاکھ تک میں جانور مل
رہے ہیں ،ہر کوئی اپنا منافع رکھ کر جانور فروخت کر رہا ہے۔