لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی رکن ومی اسمبلی اویس لغاری سے ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی اویس لغاری نے ملاقات کی،
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال سمیت جنوبی پنجاب کے ترقیاتی کاموں کے
حوالے سے گفتگوکی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے
عوام کی خوشحالی ان کا مشن ہے، ملتان میں میٹرو بس پراجیکٹ کے منصوبے نے
شہر کو نئی شناخت دی ہے، منصوبہ مکمل ہونے سے شہریوں کو بین الاقوامی معیار
کی جدید اور تیز رفتار سفری سہولیات میسر آئی ہیں۔
ویر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی
ان کا مشن ہے،خادم اعلیٰ نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے
سالانہ ترقیاتی پروگرام میں آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے گئے
ہیں۔
رکن قومی اسمبلی اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جنوبی پنجاب
کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں،جنوبی پنجاب کے
عوام کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے یہاں کے عوام کیلئے حکومت پنجاب
کے شاندارتحفے ہیں،آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل کی فراہمی وزیراعلیٰ کی
جنوبی پنجاب کے عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔