Aug 17, 2017 03:35 pm
views : 603
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets MNA's Bahawalpur Division
اسلام آباد ، مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر
یقین رکھتی ہے جب کہ ارکان قومی اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام
کریں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بہاولپور ڈویژن کے لیگی ارکان قومی اسمبلی نے
ملاقات کی جس میں انہوں مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو
حلقوں میں ترقیاتی اسکیموں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی
خدمت پر یقین رکھتی ہے جب کہ ترقیاتی اسکیموں پر پیش رفت کی خود نگرانی
کروں گا، ارکان قومی اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی
پر فوکس کر رکھا ہے، جنوبی پنجاب میں بجلی اور گیس کی فراہمی کی اسکیموں کے
لیے فنڈز فوری جاری کیے جائیں۔